• news

برازیل ، برڈفلو کیسوں میں اضافہ  ملک بھر میں ایمرجنسی کا نفاذ 


برازیلیا(آئی این پی)برازیل میں برڈ فلو کیسوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر زراعت کارلوس فاوارو نے کہا ہے کہ خاص طور پر صوبہ ایسپیریتو سانتو اور صوبہ ریو ڈی جینریو میں جنگلی حیوانات میں کثیر تعداد میں برڈ فلو کیسوں کی تشخیص کے بعد صحت کی خاطر ملک بھر میں 6ماہ کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
،وزارت زراعت کے حکام کے مطابق برڈ فلو کیس برازیل کے جنوب میں اور پیداواری علاقے سے بہت فاصلے پر دیکھے گئے ہیں،سالانہ تقریبا 10بلین ڈالر مالیت کے مرغی کے گوشت کی برآمد کے ساتھ برازیل دنیا میں سرفہرست ہے، بیماری کے تجارتی حیوانات میں منتقل ہونے کی صورت میں نہ صرف حیوانات تلف کرنے کا بلکہ گوشت کی برآمد میں کمی کا بھی اندیشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
برڈ فلو 

ای پیپر-دی نیشن