ملتان، پہلی پرواز 326 عازمین حج کو لیکرمدینہ پہنچ گئی
ملتان (آئی این پی ) جنوبی پنجاب کے عازمین حج کی پہلی پرواز تین سو ستائیس حجاج کرام کو لے کر ملتان سے سعودیہ عرب پہنچ گئی۔ پہلی پرواز کو سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے رخصت کیا۔ ملتان سے سرکاری، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت12 ہزارعازمین روانہ ہوں گے۔کل40فلائٹس ملتان ایئرپورٹ سے عازمین حج کو لیکر حجازمقدس روانہ ہوںگی۔عازمین کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن کاونٹرز سمیت تمام سہولیات میسرکی گئیں۔ رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔فلائٹس شیڈول کے مطابق پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوئی جبکہ آخری پرواز کے لئے 22جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز کی آمد 2جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو ہوگی۔ سعودی حکومت نے ریگولر اور چارٹرڈ فلائٹس آپریٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی قوانین کی پاسداری کو ہر قیمت پر ممکن بنائیں۔
ملتان عازمین حج