مصر، عدالت نے اخوان المسلمون کے 6 رہنماﺅں کو سزائے موت سنا دی
قاہرہ(آئی این پی)مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد البدیع اور ان کے قائم مقام محمود عزت سمیت دیگر6رہنماﺅں کو سزائے موت سنا دی ،عرب میڈیا کے مطابق محمد البلتاجی، عمرو زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عصام عبد الماجد اور محمد عبدالمقصود کو بھی موت کی سزا سنائی گئی،اخوان المسلمون کے رہنماﺅں کو 2021میں نصر شہر میں دوسری ایمرجنسی کے دوران قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام پر سزا دی گئی ہے،عدلیہ مفتی اعظم مصر کا جواب موصول ہونے کے بعد 20ستمبر کو ہونے والے سیشن میں مدعا علیہان کے خلاف فیصلہ جاری کرے گی اور فیصلے کے بعد مدعا علیہان کو عدالت سے پہلے فیصلے کے خلاف دو ماہ کے اندر اپیل کرنے کا موقع مل جائے گا۔