• news

ہائیکورٹ: این اے 118، 108میں ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں میں 28 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو روکنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ 108 فیصل آباد اور 118 ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اجراءکو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ نشاندہی کی گئی کہ قومی اسمبلی کی معیاد 90 دن سے کم رہ گئی ہے اور قانونی طور پر ضمنی الیکشن ان حلقوں میں نہیں ہو سکتے۔ وکیل کے مطابق الیکشن کمشن ایک طرف کہتا ہے پنجاب میں الیکشن نہیں کرا سکتے اور دوسری جانب دو حلقوں میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے شیڈول کالعدم قرار دیا جائے۔
فیصلہ محفوظ

ای پیپر-دی نیشن