• news

ایم کیوایم کا پنجاب میں تنظیمی  عمل تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خبرنگار)ایم کیوایم نے صوبہ پنجاب میں تنظیمی عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو ایم کیوایم کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔ صدارت ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ مرکزی راہنما سید مصطفی کمال بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے مرکزی راہنما اور صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک، پنجاب کے صدر عابد گجر، سیکریٹری جنرل کرامت شیخ اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔ صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک اور پنجاب کے عہدیداروں نے تنظیم سازی سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تنظیمی عہدیداروں کے جذبے اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرکزی قائدین جلد ہی پنجاب کا دورہ کریں گے اور تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کریں گے۔ زاہد ملک اور دیگر عہدیدار تنظیمی دورے کے سلسلے میں کراچی پہنچے ہیں اور مرکزی قیادت سے تنظیمی وسیاسی امور پر ہدایات لیں گے
 فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن