• news

ہائیکورٹ : پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک میں میرٹ کے برعکس چیئر پرسن کی ‘29 مئی کو جواب طلب

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک میں میرٹ کے برعکس چیئر پرسن کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عظمیٰ عاشق کو میرٹ کے برعکس چیئر پرسن تعینات کیا گیا جبکہ وہ ابھی پروبیشن پر ہیں جس کی وجہ سے وہ اس عہدے پر تعینات ہونے کی اہل نہیں ۔ پرو وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ کی میٹنگ میں غیر قانونی تعیناتی کی۔ ایسی کوئی میٹنگ کو کال کرنا پرو وائس چانسلر کی جانب سے اختیارات سے تجاوز ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن