• news

نگران وزیر صحت کا جنرل ہسپتال میں بچہ یورالوجی وارڈ بنانے کا اعلان 


لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں بچہ یورالوجی وارڈ اورعوام و سٹاف کی سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔ یہ اعلان انہوں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت اور صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی فیئر ویل پارٹی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی سربراہی میں ایل جی ایچ ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ حکومت اس ہسپتال کو ماڈل بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ای ڈی پنز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے دوران ملازمت قابل فخر خدمات سر انجام دیں۔ ایک لیڈر کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔پی آئی این ایس میں بچوں کے علاج کیلئے 40 بستروں کو مختص کیا گیا ہے۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد الفرید ظفر نے نگران وزیر صحت کو ادارے کے مختلف شعبوں کے متعلق بریفنگ دی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ حکومت پنجاب اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ویژن کے مطابق جنرل ہسپتال میں خدمت انسانیت کررہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن