فیروزوالہ:سرکاری محکموں کے منجمد شدہ ترقیاتی فنڈز جاری
فیروزوالہ( نامہ نگار) ضلع کونسل سمیت متعدد سرکاری محکموں کے منجمد شدہ ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں پنجاب اسمبلی کے 14 مئی کے انتخابات کے شیڈول کے اجراءکے ساتھ ہی ضلع کونسل میونسپل کارپوریشن اپر چناب کینال کیو بی لنک کینال بلڈنگز ہائی وے سٹور اینڈ ورکشاپ ڈویڑن ایکس کا ویٹر ڈویڑن ڈرینج ڈویژن اور قومی تعمیر کے دیگر محکموں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام منجمد کر دیئے گئے تھے جن کو اب استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور گذشتہ مالی سال کے بلوں کی ادائیگی کاکام تیز کر دیا گیا ہے تاکہ 15 جون سے قبل ان بلوں کی سرکاری خزانے سے ادائیگی ہو جائے۔