• news

فیروز والہ:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی ،ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری


 فیروزوالہ( نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ واضح کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں ہٹ دھرمی جاری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی مسافروں کی کسی سہولت اور بچت کا باعث نہیں بن سکی۔ سیکرٹری آر ٹی اے و دیگر متعلقہ حکام بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایک لمبے عرصے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی صورت میں غریب عوام کو ملنے والا ریلیف بے سود ثابت ہوا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی اور بدستور مسافروں سے سفری کرایہ جات اسی نسبت سے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے و دیگر متعلقہ افسران پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات غریب عوام اور مسافروں تک پہچانے کی بجائے ٹرانسپورٹرز کا آلہ کار نظر آرہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن