آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان کو ٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا :فرخ ایچ حبیب
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کو ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہوگا ،آئی ایم ایف بھی پاکستان کو نیٹ بڑھانے پر فوکس کرنے کیلئے کہہ رہا ہے جو پاکستان کے بہتر مفادمیں ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ ایگریمنٹ ضروری ہے،بجٹ میں کیا آرہا ہے ابھی کوئی بات واضح نہیں ہے لیکن ہم نے اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے پر کپیٹل گین ٹیکس کی چھوٹ دینے کی تجویز دی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لانے کے لئے ان کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز ہے۔ان خیالات کا اظہارمنگل کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرخ ایچ خان نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران کیا۔ فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی معیشت مشکل دور سے گذر رہی ہے ،شرح سود میںاضافہ سے کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے۔