• news

بجٹ میں بین الاقوامی بیسٹ پریکٹس طرز پر ٹیکسیشن اصلاحات کی جائیں:ندیم قریشی

 لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بین الاقوامی بیسٹ پریکٹس کی طرز پر ٹیکسیشن اصلاحات کی جانی چائیں۔ جن کے بنیادی اصول ٹیکس کے نظام کو آسان بنانا اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرناہونا چائیں۔ ہمیں معیشت کو صحیح راستے پر ڈالنے کیلئے وفاقی بجٹ میں ایسے ٹیکس نظام کی ضرورت ہے۔محمد ندیم قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ٹیکس کلیکشن جی ڈی پی کے 10 فیصد سے بھی کم ہے جو کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا ٹیکس نظام متوازن، وسیع البنیاد اور کاروبار دوست نہیں ہے۔ محمدندیم قریشی نے حکومت کو اپنی ٹیکس پالیسیوں میں اصلاحات کرنے کیلئے تجاویزدیتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ٹیکس پالیسیوں کو برآمدات پر مبنی کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے ذریعے نئی اور غیر روایتی بین الاقوامی منڈیوں میں ایکسپورٹ کرنے میں مدد فراہم کرنی چاہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن