• news

شوکت خانم ہسپتال میں نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

لاہور(کامرس رپورٹر)مریضوں کوخدمات فراہم کرنے جیسے اہم اور مقدس شعبے سے وابستہ نرسوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر ، لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہسپتال کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی نرسوں، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اور نیشنل ہسپتال سے آنے والی نرسوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہاکہ بیماری اور تکلیف سے لڑتے مریضوں کو آرام اور سکون پہنچانے کیلئے اپنی زندگی وقف کر دینا ایک نہایت اعلیٰ مشن ہے ۔ تقریب کے اختتام پر پوسٹر پریزنٹیشن کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن