ایس ایم تنویر کی زیر صدارت اجلاس ، وسائل کے حصول کیلئے مختلف تجاویز کا جائز
لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت ریسوریس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ہوا جس میں سال 2023-24ء کیلئے وسائل کے حصول کی مختلف تجاویز کا جائز لیا گیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل، چیئرمین پی آر اے اور مختلف محکموں کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے معدنیات، صحت، فشریز، داخلہ اور جنگلات کے محکموں کے وسائل میں اضافہ کی متعدد تجاویز کی منظوری دی۔