مارک اپ ریٹ کو علاقائی معیشتوں کیساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت:کاشف انور
لاہور( کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صنعت و تجارت اور معیشت کی بحالی و ترقی کیلئے متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔ لاہور چیمبر کے علاوہ فیصل آباد، کراچی، اسلام آباد اور دیگر چیمبرز کے نمائندوں کے ساتھ پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے بھی اپنی قیمتی تجاویز دیں۔لاہور چیمبر کے صدر نے زرمبادلہ کے بحران پر قابو پانے کیلئے مقامی کرنسی کی تجارت اور بارٹر ٹریڈ میکانزم جیسے اقدامات کی سفارش کی۔انہوں نے کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کیلئے مارک اپ ریٹ کو علاقائی معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت پر یہ بھی زور دیا کہ وہ ری فنانس کی شرح کو کم کرے۔