ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ‘ڈائنا مائٹس نے بلاسٹرز کو 9وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائنامائٹس نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بلاسٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔بلاسٹرز کی ٹیم 37 اوورز میں صرف 94 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ غلام فاطمہ نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ڈائنامائٹس نے95 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔کپتان سدرہ امین نے 58 کی اننگز کھیلی ۔ دوسرا میچ کل بلاسٹرز اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔