چوتھا ون ڈے : زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کیخلاف چوتھا ون ڈے 7 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی ۔ پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں پر 295 رنز بنائے ‘ عمیربن یوسف کے153 رنز نمایاں تھے۔ زمبابوے سلیکٹ نے ہدف48 ویں اوور میں پورا کرلیا۔کریگ ارون 161 ‘ جوئے لارڈ گمبی 111 رنزبناکر آؤٹ ہوئے ۔