پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دیا جائے، قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی کی سفارش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کی سفارش کردی۔سپریم کورٹ کو ریکارڈ فراہمی سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور وزارت قانون کے حکام کی شرکت کے ساتھ ہونے والے اجلاس کا آغاز ہوتے ہی خصوصی کمیٹی کو ان کیمرا کردیا گیا۔