پرتشدد سوچ رکھنے والے گروہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 9 مئی کو عمران خان نے جو کچھ کیا ان کی جماعت بھی ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا تشدد کا حامی نہیں ہو سکتا۔ ملک کو یا پی ٹی آئی نے جلایا یا ٹی ٹی پی نے۔ یاد رکھیں سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں‘ پہلے پاکستان پر تشدد سوچ رکھنے والے گروہ کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔