• news

پیپلز پارٹی تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کے اقدام کی مخالفت کرے گی

اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کے اقدام کی مخالفت کرے گی۔ وزیر دفاع کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف پابندی کے بارے میں بیان کے بعد  پارٹی کے ایک ذمہ دار ذرائع سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے بارے میں موقف اختیار نہ کرتے تو یہ کام ہو چکا ہوتا۔ بلاول بھٹو زرداری کو اس بارے میں قائل کرنے کی کوشش ہو چکی ہے تاہم وہ راضی نہیں ہوئے۔ ان کا موقف ہے کہ وہ ملک سے کسی سیاسی جماعت کو معدوم کرنے کے حق میں نہیں ہیں، یہ خود ملک کے لیے بہتر نہیں ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں صرف بیان آیا ہے اور کوئی ٹھوس تجویز کسی فورم پر پیش نہیں کی گئی ہے۔ اس لئے ہمارا موقف یہی ہے کہ پیپلز پارٹی ایسے کسی قدم کے حق میں نہیں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن