• news

افغانستان، چین کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع

کابل (نیٹ نیوز) امارت اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے دارالحکومت میں چین کے سفیر وانگ یو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین نے افغانستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور وہ اسے مزید مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے۔ وانگ یو نے کہا کہ افغانستان اور چین کی براہ راست پروازیں شروع ہو چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن