بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 44 پولیس افسروںکے تقرر و تبادلے
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 44 افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مستنصر عطا باجوہ کو ایس پی بٹالین کمانڈر 7پنجاب کانسٹیبلری، عاصم افتخارکو ایس پی سکیورٹی ایس پی یو پنجاب لاہور، عمر فاروق سلامت کو ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور، احمد محی الدین کو ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور، رضوان طارق کو ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ، قیصر مشتاق کو ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ، شہباز احمد چیمہ کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نارووال محمد ارشد علی کو ڈی ایس پی برکی لاہور،میاں حسن عزیز کو ڈی ایس پی مناواں لاہور، ریاض احمد کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سول لائنز لاہور، کامران زمان کو ڈی ایس پی پی ایچ پی ہیڈکوارٹر لاہور، ٹی زرینہ انجم کو ڈی ایس پی سکیورٹی سپیشل ٹاسک لاہور، خالد قریشی کو ڈی ایس پی رنگ روڈ لاہور، بشریٰ عبدالغنی کو ڈی ایس پی لائسنسنگ ٹریفک پولیس جبکہ ثناء اللّٰہ کو ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔