• news

تحریک انصاف کا رکن اسمبلی انکوائری مکمل ہونے سے پہلے استعفیٰ واپس لے سکتا ہے: ہائیکورٹ

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریک انصاف ارکان کے استعفوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفوں سے متعلق انکوائری مکمل کریں۔ ہر رکن کو دو مواقع دیئے جائیں، اگر تحریک انصاف کا کوئی رکن انکوائری مکمل ہونے سے قبل اپنا استعفی واپس لینا چاہے تو لے سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان سیکرٹری قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بیان دیں گے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی تمام ارکان کی اسمبلی میں بیٹھنے کے اقدامات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن