• news

گجرات: ضلعی صدر پی ٹی آئی سلیم سرور کو عدالت پیشی پر دل کا دورہ

گجرات (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی صدر و سابق ایم پی اے چوہدری سلیم سرورکو عدالت پیشی کے دوران ہارٹ اٹیک، عدالت نے 2روز کا پولیس کو ریمانڈ دے دیا۔  تفصیلات کے مطابق چوہدری سلیم سرور جوڑا کو سول جج گجرا ت فیصل محمود کی عدالت میں 14 کارکنوں کے ہمراہ پولیس نے پیش کر کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا۔ عدالتی وقفے کے دوران اچانک سلیم سرور جوڑا بے ہوش ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ریسیکو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہارٹ اٹیک کی تصدیق  کی۔  دوسری جانب عدالت نے وقفے کے بعد سلیم سرور جوڑا ، عبدالحمید بٹ، فیاض بٹ سمیت 14پی ٹی آئی کارکنان کا دو روزہ پولیس کو ریمانڈ دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن