• news

راجہ پرویز اشرف سے چودھری اسلم گل کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے  وفد کیساتھ ملاقات کی۔  ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز سیاسی استحکام میں مضمر ہے ہمیں بحثیت پاکستانی تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن