عمران کے 8 مقدمات شامل تفتیش ہونے کے کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران کے 8 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ پراسیکیورٹر کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش میں معاونت کے لئے نوٹسز جاری کئے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر کے مطابق متعدد بار جے آئی ٹی کے نوٹسز کے باوجود عمران خان شاملِ تفتیش نہیں ہوئے، پراسیکیوٹر کے مطابق عمران خان جے آئی ٹی کی بتائی ہوئی تاریخ اور جگہ پر شاملِ تفتیش نہیں ہوئے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان سکیورٹی خدشات کے باعث دی گئی تاریخ پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔