سپریم کورٹ نے 34 پلاٹس میں خوردبرد کے ملزم کو ایک ماہ تک گرفتار کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے 34 پلاٹس میں خوردبرد کے ملزم محمد اقبال کو ایک ماہ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم کو پلی بارگین کیلئے دوبارہ نیب اتھارٹیز کو درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ملزم نے پلی بارگین کیلئے درخواست دی تو نیب نے مسترد کیوں کی۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ملزم نے پیسے اور پلاٹ سرینڈر نہیں کیا۔