• news

حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے: گورنر خیبر پی کے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبر پی کے حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی سیاسی استحکام سے جڑی ہے۔ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ گزشتہ سالوں میں سیاسی عدم استحکام نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، بزنس کمیونٹی کے بغیر کوئی معاشی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پاکستان ہم سب کیلئے ریڈ لائن ہے، کوئی بھی ملک سے اوپر نہیں، 9مئی کو پیش آنے والے واقعات نفرت، تشدد اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں، 9مئی قومی سانحہ ہے، صرف مذمت کافی نہیں، نفرت، تشدد اور جلائو گھیرائو جیسے نظریات سے لاتعلقی کا اعلان کرنا ہوگا۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن