• news

افغانستان، صوبہ غور میں سیلاب سے تباہی، ایک بچہ، 4 خواتین جاں بحق

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبہ غور میں 4 خواتین اور ایک بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ صوبے غور کے شہر فیروزکوہ میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔جب کہ 4 ہزار افراد سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ موسم کی خرابی اور دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن