• news

کسووال: منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام‘ 73 کلو چرس برآمد‘ ملزم گرفتار

کسووال(نامہ نگار)تھانہ کسووال پولیس کی بڑی کارروائی، ایک من 33 کلو گرام چرس برآمد، مقدمہ درج، ملزم گرفتار۔ تفصیلات ذرائع کے مطابق ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کسووال انسپکٹر عمردراز اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم ذاکر حسین کر چرس سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ایک من 33 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، جس پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ کسووال ٹیم کو شاباش دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن