یونیورسٹی آف ویٹرنری:’’فوڈ سکیورٹی کا حصول‘‘ کے موضوع پر ڈیری فورم2-
لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رنے کپیسٹی بلڈ نگ آف ڈیری فارمرز اور انڈسٹری سٹیک ہولڈرز آن ملک ویلیو چین پرا جیکٹ کے زیر اہتمام ’’ماحولیاتی لچکدار ویلیو چین کے ذریعے فوڈ سکیورٹی کا حصول‘‘ کے موضوع پر ڈیری فورم2- کا انعقاد گذشتہ روز لا ہور کے مقا می ہو ٹل میں کیا۔ جس کی صدارت سیکر ٹری لا ئیو سٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے کی ۔ وا ئس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، وا ئس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور ، ممبرپلاننگ اینڈ ڈ یویلپمنٹ پنجاب اسلم جاوید ، پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹرمحمدجنید کے علا وہ تحقیق کا روں، اسا تذہ و طلبہ، پبلک و پرا ئیو یٹ ڈیری انڈسٹری سے نما ئندگان ، مویشی پال حضرات ، ڈیری پرو فیشنلز اور محکمہ لا ئیو سٹاک کے آفیشلزنے فورم میں شر کت کی۔ سیکرٹری لا ئیو سٹاک نے کہا کہ محکمہ لا ئیو سٹاک بریڈ امپروومنٹ ، جنیٹکس، مو یشیوں کی پیدا وار میں بڑ ھو تری، ڈیری فارمرز کی کپیسٹی بلڈنگ اور ویٹر نری سروسز کو بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت کو شا ں ہے۔ویٹر نری یونیو رسٹی کے زیر اہتمام 2 سال سے جاری ملک ویلیو چین کا پرا جیکٹ ڈیری سیکٹر کی تر قی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ویٹر نری یونیورسٹی لا ئیو سٹا ک کی تر قی میںاپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے نیز کہا کہ منہ کھر کی بیما ری پر قا بو پا ئے بنا ہم آگے نہیں بڑ ھ سکتے۔پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ملک ویلیو چین پرا جیکٹ کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی روشنی ڈا لی نیز ڈیری سیکٹر کی تر قی میںحا صل ہونے وا لے خا طر خوا ہ نتا ئج کے بارے میں بھی شرکا کو بتا یا۔ اگر چہ اگلے ماہ یہ پرا جیکٹ کامیا بی کے ساتھ مکمل ہو رہا ہے مگر مستقبل قریب میں پولٹری اور میٹ سیکٹرز میں بھی اس طرح کے پرا جیکٹس کو شر وع کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے فو ڈ سیفٹی اور فو د سکیو رٹی میں مدد ملے گی۔