افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی محافظ ہے:شرافت علی گوگا
لاہور (کلچرل رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شرافت علی گوگا نقیبہ نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ملکی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے۔ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان اور شہداء کی عظیم قربانیوں نے نی تاریخ رقم کی ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ سانحہ 9 می پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس طرح فوجی اور قومی تنصیبات اور شہدائ کے مجسموں کی بے حرمتی اور انکو جلایا گیا اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پنچایا پوری قوم 9 می کے واقع پر رنجیدہ ہے چوہدری شرافت علی گوگا نقیبہ نے مزید کہا ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ریاست اپنی زمہ داری پوری کرے مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔