قوم شہدائ، غازیوں، ان کے گھرانوں کی مقروض، سعید رضوی، مارچ نوابشاہ پہنچ گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کا کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاو¿ مارچ چوتھے روز میر پور سے شروع ہو کر نواب شاہ پہنچ گیا۔ حافظ سعد رضوی سمیت تحریک لبیک کی مرکزی قیادت و کارکنان اور شہریوں نے تپتی دھوپ میں نواب شاہ کا سفر طے کیا۔ مارچ جیسے جیسے سندھ کے مختلف علاقوں سے گزر رہا ہے ساتھ ساتھ شرکاءکی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ پاکستان بچاو¿ مارچ کے اندرون سندھ کے شہر سانگھڑ پہنچ کر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب میں شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب سے خطاب میں امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم شہداءپاکستان، غازیوں اور ان کے گھرانوں کی مقروض ہے۔9 مئی واقع نے پاکستان کے محافظوں اور کمزور کرنے والوں کی چہرہ شناسی کروا دی ہے۔ ہماری افواج ملک کے دفاع کا واحد ذریعہ ہے، ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے۔ آج ہم جو آزادی کی نعمت سے مالا مال ہیں یہ سب شہدائے پاکستان کی قربانیوں کی نتیجہ ہے۔ مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے غلام حکمران ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ ابھی ہم نے لانگ مارچ کا آغاز ہی کیا ہے تو ان کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ دہائیوں سے ملک پر قابض پیپلز پارٹی، نون لیگ اور ان کے حامیوں کی کارکردگی صفر ہے۔ 50 روپے کے اشٹام پیپر پر ملک سے فرار ہونے والا ملک کی معیشیت ٹھیک نہیں کر سکتا۔ تحریک لبیک کے پلان کے مطابق مارچ کے شرکاءنے چوتھی رات نواب شاہ شہر میں گزاری۔ مارچ کا آج آغاز بعد از نماز جمعہ 3 بجے دوپہر دوبارہ نواب شاہ سے ہو گا۔
تحریک لبیک