ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 20.64 کروڑ ڈالر کمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 20.64 کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 مئی تک 9.73 ارب ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 11.89 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.19 ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے ذخائر 8.75 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.53 ارب ڈالر رہے۔
زرمبادلہ ذخائر