• news

بابراعظم‘ محمد رضوان کی جی ایچ کیو  میں یادگار شہداءپر حاضری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے یوم تکریم شہداءکی تقریب میں شرکت کی۔ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جس میں دونوں کرکٹرز نے یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بابراعظم نے کہا پاکستانی عوام شہداءکی خدمات کو کبھی بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ اس کے علاوہ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن