اغوائ،10 ہزار گرفتاریاں، زیرحراست تشدد، ہم پر ریاستی جبر کے پہاڑ توڑے گئے ، عمران
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 25 مئی کو فسطائیت کا آغاز ہوا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پی ڈی ایم کو 3 لانگ مارچ کرنے دئیے۔ ہم پر ریاستی جبر کے باڑ توڑ دیئے گئے۔ رات گئے گھروں پر دھاوا‘ تحریک انصاف کے ذمہ داران‘ کارکنان کو اغوا کیا گیا۔ جو بھی اسلام آباد پہنچا‘ آنسو گیس‘ ربڑ کی گولیوں‘ پولیس کے ہاتھوں کچلا گیا، ہم میں بعض کا خیال تھا ظلم یہیں تک رہے گا مگر یہ تو آغاز ثابت ہوا۔ سب سے بڑی سیاسی جماعت کو پوری شدت سے ریاستی جبر کے نشانے پر رکھ لیا گیا۔ سینئر قائدین سمیت 10 ہزار سے زائد کارکنان‘ سپورٹرز قید میں ڈال دیئے ہیں۔ بعض زیرحراست کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔