• news

عائشہ گلالئی دیگر ق لیگ میں شامل، متکبر ناکام ،9 مئی واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم : شجاعت 

اسلام آباد (خبر نگار) سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، جس پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری محمد سرور، چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری شافع حسین نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ چوہدری شجاعت نے کہا ہے مسلم لیگ ایک جمہوری اور محب وطن پارٹی ہے، سب کے ساتھ ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں۔ ملکر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہو گا۔ اسی طرح سیالکوٹ سے سلیم بریار، ان کے بیٹے احسن سلیم بریار عنصر بریار اور پی ٹی آئی کے پی پی 31سے ٹکٹ ہولڈر شاہنواز نے پارٹی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ق) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ سب کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہماری پارٹی آئندہ انتخابات میں مکمل طور پر حصہ لے گی۔ خود غرضی اور انا سب سے بری چیز ہوتی ہے۔ نو مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاک وطن کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جمہوریت کی صورت میں لوگوں کو ایک اچھا موقع مل رہا ہے، جس شخص میں تکبر آ جائے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ میں تکبر کی علامت ہے، کسی شخص میں انا نہیں آنی چاہئے۔ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کو اپنی بھرپور صلاحیتوں سے حل کریں گے۔ عوام سے کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کرےں گے جو پورا نہ کر سکیں، میں اپنے بچوں کو بھی تکبر سے بچنے کا کہتا ہوں، پاک فوج کے حوالے سے جو بات کی گئی اب اس سے آگے کیا ہو سکتا ہے جو نو مئی کو ہوا۔ ہم پارٹی کے آئین میں کچھ ترامیم کر رہے ہیں، ہماری پارٹی کا آئین صرف چار یا پانچ صفحات پر مشتمل ہو گا، عدل انصاف ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہو گی۔ چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں کثیر تعداد میں لوگ شامل ہو رہے ہیں، مسلم لیگ صرف پنجاب کی پارٹی نہیں، 9 مئی کو افواج پاکستان کے ساتھ یک جہتی کے لئے پورے ملک میں ریلیاں نکالیں، اگلے الیکشن میں (ق) لیگ ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ آج سلیم بریار بھی ہماری جماعت میں شامل ہوگئے، ان کے بیٹے احسن سلیم بریار نے پی ٹی آئی کے مشکل وقت میں سیٹ نکالی تھی، ہماری جماعت نے پہلی بار کسی خاتون کو لائرز فورم کا صدر بنایا ہے۔ ہماری جماعت میں تمام پارٹیوں سے لوگ شامل ہو رہے ہیں، سیاست کو دل برداشتہ ہو کر چھوڑنے والے لوگ واپس سیاست کو جوائن کر رہے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان کے بیٹوں جنہوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں پیش کیں ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاکستانی فوج ہے۔ 2017ءمیں عائشہ گلالئی کو معلوم تھا کہ ہواﺅں کا رخ کہاں ہے اس کے باوجود قوم کو وہ باتیں بتائیں جو آج سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ 
گلا لئی شجاعت 

ای پیپر-دی نیشن