فیصل آباد: موٹر مکینک کی شاگرد سے زیادتی‘ قتل کے بعد نعش دفنا دی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل مکینک نے 13 سالہ شاگرد کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش دکان کے قریب گڑھے میں دفن کر دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بچے کی لاش برآمد کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 45 ج ب کے رہائشی محمد انور کا تیرہ سالہ بیٹا ثقلین انور جو گاﺅں کے قریب ایک شخص عمر فاروق کے پاس موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ رہا تھا، 20 مئی کی صبح عمر فاروق تیرہ سالہ ثقلین انور کو گھر سے دکان پر لے جانے کیلئے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا تاہم شام کو ثقلین انور واپس گھر نہ پہنچا۔ جس پر اس کے والد نے دیگر اہل دیہہ کے ساتھ مل کر اس کی تلاش کی لیکن بچے کا سراغ نہ ملنے پر اس نے ساہیانوالہ پولیس کو اطلاع کر دی۔ گذشتہ روز ساہیانوالہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے چک نمبر 42 ج ب کے رہائشی موٹر سائیکل مکینک عمر فاروق کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی، جس دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ثقلین انور کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش دکان کے قریب گڑھا کھود کر دفن کر دی ہے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال چک جھمرہ منتقل کر دی ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
موٹر مکینک زیادتی