• news

چین نے جاپان میں نیٹو آفس کے منصوبے کی مخالفت کردی


بیجنگ(این این آئی)چین نے ایشیا پیسیفک ریجن میں نیٹو کی جانب سے جاپان میں عسکری رابطہ آفس کے قیام کے منصوبے کی مخالفت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی جانب سے نیٹو آفس کے قیام سے متعلق بیان کی تصدیق کے بعد رد عمل دیتے ہوئے چینی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ ایشیا پیسیفک ریجن میں گروپ کنفرنٹیش اور ملٹری کنفرنٹیشن کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔جاپان کی ماضی کی جارحانہ تاریخ کا حوالا دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان کو ملٹری سکیورٹی کے معاملات میں محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔اس سے قبل جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا تھا کہ جاپان کا نیٹو رکن بننے کا کوئی اراداہ نہیں ہے تاہم امریکی سربراہی میں نیٹو عسکری اتحاد خطے میں کسنلٹیشن کیلئے ٹوکیو میں اپنا ایشیا کا پہلا آفس کھولنا چاہتا ہے۔
چینی دفتر خارجہ

ای پیپر-دی نیشن