ہائیکورٹ: مونس الٰہی کی اہلیہ کی منی لانڈرنگ کیس خارج کرانے کی درخواست ایف آئی اے کو جواب کیلئے مہلت
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے چوہدری مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی و دیگران کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرانے کی درخواست پر ایف آئی اے کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اس سے قبل ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ خارج کر چکی ہے۔ ایف آئی اے خلاف قانون اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے برعکس تحقیقات کر رہا ہے۔ ایف آئی اے کو تحریری طور پر بھی جواب جمع کروا چکے ہیں۔ استدعا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
مہلت