واربرٹن: ہفتہ گزر گیا نوجوان بازیاب نہ ہو سکا‘ ڈاکوﺅں کا ایک کروڑ کا مطالبہ
واربرٹن (نامہ نگار) ایک ہفتہ گزر گیا‘ نوجوان بازیاب نہ ہو سکا۔ ڈاکوﺅں نے رہائی کیلئے ایک کروڑ کا مطالبہ کیا ہے۔ 28 سالہ محمد کاشف نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ پہلی بیوی کو چھوڑ کر دوسری شادی کی تو دو ماہ قبل دوسری بیوی بھی ناراضگی سے چلی گئی۔ اب تیسری شادی کیلئے کشمور روانہ ہوا۔ جہاں ملزمان نے پکڑ لیا اور محمد کاشف کے والد محمد منیر سے رابطہ کر کے کاشف کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاوان نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
تاوان مطالبہ