جنرل چارلس کیو برا¶ن امریکی فوج کے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) جنرل چارلس کیو برا¶ن امریکی فوج کے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نامزد کر دیئے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ جنرل برا¶ن اس وقت امریکی ائر فورس کے چیف آف سٹاف ہیں۔ دوسرے سیاہ فام چیف ہوں گے۔ اس سے پہلے جنرل کولن پاول اس عہدے پر رہ چکے ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی ستمبر میں سبکدوش ہوں گے۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار وزیر دفاع اور چیف آف سٹاف سیاہ فام ہوں گے۔