امریکہ نے بنگلادیش کیلئے ویزا پالیسی جمہوری اقدار سے جوڑ دی
واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے بنگلادیش کیلئے ویزا پالیسی جمہوری اقدار سے جوڑ دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی بنگلادیش میں آزاد، شفاف،پرامن قومی انتخابات میں معاونت کیلئے ہے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا، پالیسی کا اطلاق حکام،سکیورٹی فورسز،عدلیہ،سیاسی رہنماﺅں پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کو سبوتاژ کرنے والے عوامل میں الیکشن میں دھاندلی، ووٹرز کو دھمکانا، لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کیلئے تشدد کا استعمال شامل ہیں۔انٹونی بلنکن کے مطابق سیاسی جماعتوں،ووٹرز،سول سوسائٹی اور میڈیا کو مقف پیش کرنے سے روکنا برداشت نہیں، بنگلادیشی حکومت کو پہلے ہی اس پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
امریکہ، ویزہ پالیسی