بھارت نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر حمایت نہ کی تو دفاعی معاہدے منسوخ: روس
ماسکو(آئی این پی)روس نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے روس کی خلاف ایف اے ٹی ایف کے اقدام کی مخالفت نہ کی تو وہ تیل اور ہتھیار کی ڈیل منسوخ کر دے گا،روس جس کو یوکرائن کے خلاف جنگ چھیڑنے کے بعد کئی بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے بھی رواں سال فروری میں روس کی رکنیت منسوخ کر دی تھی اور اب وہ روس کو بلیک لسٹ یا گرے لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار کر رہا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس صورتحال میں روس خود کو اقتصادی تنہائی سے بچانے کے لیے بھارت پر دباو ڈالا ہے کہ وہ اس کی ایف اے ٹی ایف میں حمایت کرے ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے روس کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے سے نہ بچایا تو وہ اس کے ساتھ دفاعی اور توانائی شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کو منسوخ کر دے گا، رپورٹ کے مطابق روس پس پردہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ گلوبل ساوتھ کے دیگر کئی ممالک پر بھی دباو ڈال رہا ہے کہ وہ اسے ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے شامل ہونے سے بچائیں،رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں روس کی ایک سرکاری ایجنسی نے ہندوستانی ہم منصب کو خبردار کیا تھا کہ اگر ایف اے ٹی ایف نے روس کو بلیک لسٹ یا گرے لسٹ میں شامل کیا تو اس کے توانائی، دفاع اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں بہت سنگین نتائج ہوں گے۔ روسی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ یہ ایک بہت سنگین اور حساس مسئلہ ہے، یہ روس کی جانب سے غیر متوقع اور منفی نتائج کے بارے میں ایک طرح کی وارننگ ہے۔
روسی اہلکار