بھارت یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں قتل کرنے کی سازش کر رہا،مشعال ملک
اسلام آباد(وقائع نگار)مشعال ملک نے اسلام آباد بار کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یاسین ملک کوبھارتی حکومت نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہے،مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں قتل کیا گیا،یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،بھارت یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے،یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے،بھارتی نام نہاد جمہوریت یاسین ملک کو عدالت میں پیش تک نہیں کر رہی،عدالت یاسین ملک کو سننے کا حق تک نہیں رہی،دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں انصاف کا قتل اس طرح کیا جائے،پاکستانی وکلائ سے درخواست ہے وہ یاسین ملک کیس کوسٹڈی کریں،یاسین ملک کیس کو عالمی عدالت میں لڑنے کی ضرورت ہے،بھارت کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، بھارتی عدالتیں کشمیریوں کو انصاف فراہم نہیں کررہی،کشمیر میں ہر روز انصاف کا قتل ہوتا ہے،افضل گورو کو صرف اس لیے پھانسی دی گئی،کیونکہ وہ کشمیری تھے،جو کشمیری بندوق کے زور پر خاموش نہ ہوا اسے عدالت کے زریعے قتل کروا دیا گیا،بھارت مسلسل کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے،مشعال ملک نے کہاکہ کمشیر میں مودی نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے،ایک پرائیویٹ فرم نے بتایا ہے کہ دوہزار لوگوں کا ڈیٹا جمع کیا ہے جنکو مارا گیا ہے،پاکستانی سیاستدانوں کو اس پر قوم کی طرح نکلنا ہوگا،کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستانی حکومت کو آگے آنا ہوگا۔
مشعال ملک