الحمرا کا شہیدوں کی فیملی سے مضبوط تعلقات قائم رہے گا: ڈاکٹر راس
لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمرا میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر ملی نغموں کے پروگرام کا انعقاد‘الحمرا کے نوجوان آرٹسٹوں کا زبردست انداز میں اپنے شہداءو غازیوں کو ٹریبویٹ پیش۔کیپٹن آفان شہید کے والد ڈاکٹر راس مسعود نے کہا کہ تمام شہدائے میں اپنے پیشے سے سچی لگن رکھتے،رزق حلال کے متلاشی تھے۔تقریب میں محمد سلیم ساگر،عباس تابش،نیاز حسین لکھویرا و دیگر نے اظہار خیال کیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر نے شہدائے کے ورثا سے ملاقات کی اور کی عظمتوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ہمارے سپوت شہید ہونے کو بھی خوش نصیبی سمجھتے ہیں ۔اور غازی ہونے کو بھی۔الحمرا کا شہیدوں کی فیملی سے مضبوط تعلقات قائم رہے گا۔عباس تابش نے کہا کہ شہادت کے درجے پر نیک اور پاک لوگ ہی فائز کئے جاتے ہیں۔ نیاز حسین لکھویرا نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں نے آرٹ کو نیا رخ بخشا۔