• news

الکہف ٹرسٹ ملک میں تعلیمی و رفاہی خدمات سرانجام دے رہا: پیر حافظ ابراہیم نقشبندی

لاہور( نیوز رپورٹر ) ملک کا معروف رفاہی و تعلیمی ادارہ ”الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ“ کے مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے علماءکے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور مخلوق خدا کی خدمت،اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے،دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات کابہترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور،گوجرانوالہ، کراچی،گلگت و بلتستان، بلوچستان کا علاقہ چولستان، تھر،اور اندرون سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیمی و رفاہی خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہاگذشتہ سال چولستان، تھر اور اندرون سندھ کے پسماندہ علاقوں میں گرمی کی شدت، پانی،خوارک اور علاج معالجہ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات کے ساتھ سینکڑوں جانور بھی ہلاک ہوگئے تھے اس وقت وہاں پر الکہف ٹرسٹ کی رفاہی ٹیم نے دن رات محنت کر کے پرانے کنووں کی مرمت اور نئے کنووں کی تیاری کے سا تھ پانی اور دیگر سہولیات کو ہرممکن پہنچانے میں مصروف عمل رہی، اب ایک مرتبہ پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔مخیر حضرات آگے بڑھ کران علاقوں میں پینے کا صاف پانی اور خوراک غریب بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے الکہف ٹرسٹ کی معاونت کریں،پیر حافظ محمد ابراھیم نقشبندی نے کہا کہ وہ26مئی سے 28مئی تک کراچی کا تعلیمی و رفاہی دورہ کریں گے جہاں وہ الکہف ٹرسٹ کی طرف سے مختلف علاقوں میں تعلیمی و رفاہی خدما ت کا جائرہ لیتے ہوئے اندرون سندھ کے علاقہ ”باہوگھوٹھ“ میں الکہف ٹرسٹ کے رفاہی دفتر کا افتتاح اور کراچی کے مختلف مدارس و مساجد اور خانقاہوں کا دورہ کرتے ہوئے اصلاحی خطاب بھی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن