• news

 تحریک انصاف کاقومی املاک کو نقصان پہنچانا گندی ذہنیت کا مظاہرہ تھا:اقبال شاہ


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان( سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیر اقبال شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کاقومی املاک کو نقصان پہنچانا ، دراصل پی ٹی آئی کی گندی ذہنیت کا مظاہرہ تھا۔ پنجاب کے محب وطن عوام فوج کو ملک کی جغرافیائی سرحدوںکا محافظ سمجھتے ہیں ،اس لئے کچھ لوگ 9مئی کو رونماہونے والے شرمناک واقعات کے ردعمل کے طور پر پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔ جناح ہاﺅس ، شہدا کی یادگاریں، اور قومی ننصیبات کو جلانے کی ہر پاکستانی نے مذمت کی ہے ،اگر کوئی خوش ہے تو وہ صرف انڈیا اور اس کے ساتھی ملک دشمن عناصرہیں جن کی ذنیت میںبغض پاکستان سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاجو لوگ پی ٹی آئی کا جو اس وقت حال ہے ،ان کو عبرت حاصل کرنی چاہئے اور ایسے انتہا پسندانہ اقدامات اورسیاست میں انتہا پسندی سے گریز کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن