• news

یوم تکریم شہداءپر یونٹی گروپ نے کار ریلی نکالی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) یوم تکریم شہداءپاکستان کے حوالے سے یونٹی گروپ کے زیر اہتمام امیدوار برائے سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ کی قیادت میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے کار ریلی نکالی گئی جس میں یونٹی گروپ کے اکابرین سمیت ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ریلی ڈی سی کالونی چناب 44 سے شروع ہو کر راہوالی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اور بینر اٹھائے ہوئے تھے ،راہوالی چوک پہنچنے پر افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار پہنائے گئے ،ریلی کے شرکاءکی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار برائے سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ نے کہا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں پاکستان آرمی کا شمار دنیا کی بہترین فورسز میں ہوتا ہے ہماری مسلح افواج سرحدوں پر ہمہ وقت چوکس ہیں، پاکستان کی سلامتی اور بقاءکے لئے پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے ،ریلی میں سابق چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا ،لطیف مغل،چوہدری صفدر ہنجرا،مدثر چیمہ،اصغر وڑائچ ،زاہد خان نیازی،چوہدری صداقت حسین گجر،رانا ندیم الحسن،میاں محمد کبیر،حاجی عرفان اقبال مہر،رانا محمد ارشد،نبی احمد چیمہ سمیت یونٹی گروپ کے رہنما¶ں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن