علما کرام ہر قدم پر پاک افواج کے ساتھ ہیں: مولانا نصراللہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جمعیت اشاعت توحیدوسنہ پنجاب کے امیر مولانا نصراللہ راشد، چیئرمین ضلعی امن کمیٹی یوسف کھوکھرممبران ضلعی امن کمیٹی مولانا شہباز رسول ،حافظ عثمان غنی بٹ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے تمام علما کرام ہر قدم پر اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں یوم تکریم شہدا ہمیں یہ پیغام دیتاہے کہ اپنی صفوں میں گھسے ہوئے دشمنوں پر گہری نظر رکھی جائے چند نا عاقبت اندیشوں نے غیر ملکی ایجنڈا پر کام کرکے ملکی عسکری اداروں کو جو نقصان پہنچایا وہ کبھی نہیں بھولے گا ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں اور ہر حکم کو بجا لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر جمعیت اشاعت توحیدوسنہ کے زیر اہتمام پاک افواج سے یک جہتی ریلی کو شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مولانا ظہیرالدین بابر مولاناعصمت اللہ سواتی،مولاناعبدالقاہر، مولانا اعجاز غزنوی، غلام اللہ راشد، دیگر نے مطالبہ کیا کہ قومی املاک کا نقصان پہنچانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔