نوشہرہ ورکاں میں یوم تکریم شہداءپاکستان انتہائی جوش جزبہ سے منایا گیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی یوم تکریم شہداءپاکستان انتہائی جوش جزبہ سے منایا گیا اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے اختتام پر ریلی نکالی گئی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے شہداءکی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور ان کے گھروں میں جا کر ورثاءسے اظہار یکجہتی کیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہداءکی یاد گاروں اور فیملیز کا احترام ہر پاکستانی پر قرض ہے ۔